ہماری ویب سائٹ ایگری ہنٹ کے لئے لکھنے کا شکریہ۔
پچھلے چھ سالوں سے ایگری ہنٹ پاکستان میں زراعت کے متعلق علم پھیلانے کا فریضہ اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دے رہی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہمارے لکھنے والے ہیں، جن میں اکثریت زراعت پڑھنے والے یونیورسٹی طالب علموں کی ہے۔ بہت سے دوست اپنی زندگی کی پہلی عوامی یا معلوماتی تحریر ہمیں ہی لکھ بھجتے ہیں اس لئے ان کے لئے مضامین کی تیاری ہمیشہ سے ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ ہمارے نئے لکھنے والے عموما اردو یا پنجابی میں سوچتے ہیں اس لئے ان کی راہنمائی بھی اردو میں ہی کی جا رہی ہے۔
- ایگری ہنٹ کو بھیجی جانے والی پوسٹس کم از کم تین سو الفاظ پر مشتمل ہونے چاہیں۔
- مضامین میں واضح طور پر ابتدائیہ ، نفس مضمون یعنی باڈی اور اختتامیہ ہونا چاہیے۔
- مضامین آپ کے اپنے ہونے چاہیں۔
- اگر آپ نے کسی اور کی تحریر سے مدد لی ہے تو اس کا ریفرنس دینا لازمی ہے۔
- بہت زیادہ مصنفین کے نام ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
- زراعت اور ماحول کے متعلق کسی بھی موضوع پر لکھا جا سکتا ہے۔
- اردو یا انگریزی دونوں زبانوں میں مضامین بھیجے جا سکتے ہیں۔
- اپنے سائنسی مضامین کے لئے لائف سائنس انٹرنیشنل جرنل سے رابطہ کریں
نوٹ
ایگری ہنٹ نیک نیتی کی بنیاد پر مضامین و خیالات شائع کرتی ہے۔ ہم مندرجات کی درستگی اور مصنفین کے بھیجے ہوئے میٹریل میں نقائص کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔