اس موقع پر ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ،ڈاکٹر قربان علی سندھو ڈائریکٹر ایمری ملتان، صادق رضا چیمہ ای ڈی او زراعت لیہ، ریاض احمد جاوید ڈائریکٹر زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، زراعت و لائیو سٹاک کے آفیسران اور طلباء سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریاض احمد جاوید ڈائریکٹر زرعی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ نئے تعمیر شدہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں 3 سالہ فیلڈ اسسٹنٹ کورس کی سہولیات میسر ہوں گی اور انہوں نے بتایا کہ اس ادارہ میں 15 ایکڑ رقبہ کیمپس بلڈنگ جبکہ 15 ایکڑ رقبہ ریسرچ کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے اور اس وقت ادارہ ھذا میں 100 طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ ہر سال 50 طلباء کا میرٹ پر داخلہ ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈزفراہم کیے ہیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے 6 ارب روپے کی سبسڈی پر 30 ہزار ٹریکٹر کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کیے ہیں جبکہ اصلاح آبپاشی کے منصوبوں کے لئے 36 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر انجم علی بٹر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و اڈاپٹیو ریسرچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پروگرام برائے فروغ کچن گارڈننگ کیلئے 24.18 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو سستی، معیاری اور زرعی زہروں کے مضر اثرات سے پاک سبزیاں حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے 31 کروڑ 57 لاکھ روپے کی سبسڈی سے 2 ہزار 654 ٹنلز کی تنصیب کی گئی ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملک ااحمد علی اولکھ نے محکمہ زراعت اور مختلف فرٹیلائزر و پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ بھی کیا۔*****
نظامت زرعی اطلاعات پنجاب21۔ سر آغا خان سوئم روڈ لاہورE.mail:[email protected]، Ph.042-99200731, 99200729, Fax No. 042/99202911