tree-planting-campaign-in-bahawalpur-green-pakistan-green-bahawalpur

ایگری ہنٹ سوسائٹی، ہم پاکستان اور فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایس ای کالج بہاول پور میں‌ شجرکاری مہم کا افتتاح

بہاول پور(‌ویب ڈیسک) درخت ہمارے ملک کی فطری خوبصورتی اور صاف ستھرے ماحول کے ضامن ہیں۔ درخت انسانی زندگی کو صحت مند بنانے میں بھرپور کردار اداکرتے ہیں۔ہمیں پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل ایس ای کالج پروفیسر ڈاکٹر ولی محمد نے ہم پاکستان،ایگری ہنٹ سوسائٹی، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ بہاولپور اور پاکستان پروگریسو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم میں افتتاحی پودا لگاتے ہوئے کیا۔

tree-planting-campaign-in-bahawalpur-green-bahawalpur-green-pakistan

اس موقع پر سعد الرحمٰن ملک، میاں نثار عابد اور میاں عمر امجد اور نے درختوں کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ شجر کاری کو اپنا قومی اور دینی فریضہ سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگاکرمذکورہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد شہر کو حقیقی معنوں میں صاف اور سرسبز بنانا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی جیسے مضر صحت مسئلے پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا ماحول فراہم ہوسکے۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمٰن، اویس گل، محمد معین، رابعہ فدا، سمیرا فیاض ، صائمہ ریاض اور شازیہ ملازم سمیت طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

http://blog.humpakistan.pk/khabrain/tree-planting-campaign-in-bahawalpur/

Saad Ur Rehman Saadi
Saad Ur Rehman Saadi

My name is Saad ur Rehman, and I hold a M.Sc (Hons.) in Agronomy and MA in Journalism. I am currently serving as an Agriculture Officer in the Agriculture Extension Department. I have previously worked with Zarai Tarqiati Bank as an MCO. With my education in agriculture and journalism, I am able to effectively communicate issues that affect farmers' daily lives. In recognition of my community and literary services, I was awarded a gold medal by the government.
.

Articles: 186

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *